1900ء گرمائی اولمپکس


Contributors to Wikimedia projects

Article Images

دوسرے گرمائی اولمپکس (انگریزی: 1900 Summer Olympics، فرانسیسی: Les Jeux olympiques d'été de 1900) فرانس، پیرس میں 1900ء میں ہوئے۔

19 کھیلوں میں 85 مختلف مقابلے، 14 مختلف میدانوں میں منعقد ہوئے۔ ان مقابلوں میں کل 927 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ جن میں سے اکثریت مردوں پر مشتمل تھی، صرف 22 خواتین ہی مقابلوں میں شریک تھیں۔ فرانس نے سب سے زیادہ طلائی تمغے حاصل کیے جن کی تعداد 26 تھی، چاندی اور کانسی کے تمغے ملا کر یہ تعداد 101 بنتی ہے۔ اس کے بعد امریکا اور برطانیہ عظمی نے بالترتیب 19 اور 15 طلائی تمغے حاصل کیے جب کہ ان کے مجموعی تمغوں کی تعداد بالترتیب 47 اور 30 تھی۔

  میزبان ملک (فرانس)

  1. "The Olympic Summer Games Factsheet" (PDF)۔ International Olympic Committee۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اگست 2012